بلوچستان: کوئٹہ کراچی شاہراہ کے بسوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ

946

‏کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اس روٹ پر چلنے والی 316 بسوں میں ٹریکر سسٹم نصب کیا جائے گا۔ ٹریکر ڈیوائس کی تنصیب سے اوورسپیڈنگ کنٹرول اور بسوں کا ڈیٹا بھی حاصل ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت گرین بس پروجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس حکومت بلوچستان کے گرین بس منصوبے اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چلنے والی کوچوں میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دیتے ہوا کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی 316 کوچوں میں ٹریکر سسٹم نصب کیا جائے گا۔

 زرائع کے مطابق ٹریکر ڈیوائس کی تنصیب سے اوور سپیڈنگ کو کنٹرول اور کوچوں کا ڈیٹا بھی حاصل ہوگا۔ گرین بس منصوبے کے ٹینڈر پراسیس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

 گرین بس منصوبے کے تحت کوئٹہ میں دو موزوں روٹس کا تعین کر لیا گیا ہے۔ پہلا روٹ سرینا چوک تا بلیلی چیک پوسٹ تک ہوگا۔ روٹ پر 11 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔  آر ٹی اے بس منصوبے کے آپریشنل اور مینٹیننس کو کنٹرول  اور مانیٹر کرے گا۔پہلے مرحلے میں 8 بس سروس کا آغاز کیا جائے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات سے روزانہ کی بنیاد پر جانیں ضائع ہورہی ہیں۔