بلوچستان: فائرنگ وروڈ حادثے میں 4 افراد جانبحق 8 زخمی

153

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی جبکہ ضلع پنجگور میں روڈ حادثے میں 2 افراد جانبحق 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے زنڈیں داز میں دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم کے باعث 2 افراد جابحق اور 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پنجگور روڈ حادثے میں جانبحق و زخمی افراد کو مقامی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء چاغی کے سرحدی علاقے برابچہ میں احمد نامی شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی، فائرنگ سے بیوی جانبحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں و جانبحق افراد کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی۔

اسسٹنٹ کمشنر چاغی جاوید ڈومکی کے مطابق واقعہ میں زخمی بچی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔