بلوچستان: سالوں سے جبری طور پر لاپتہ 5 افراد بازیاب

339

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آوران کے علاقے جھاو کے رہائشی پانچ افراد جبری گمشدگی کا شکار ہونے کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 سال قبل اپریل 2019 کو بلوچستان کے علاقے جھاؤ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے سدیر بلوچ، نادل بلوچ، زبیر احمد اور ندیم بلوچ گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

اسی طرح 3 سال قبل حب چوکی سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا ناصر حسین سکنہ جھاو بھی آج بازیاب ہوگئے۔

پانچوں لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کی ہے۔ وی بی ایم پی کے مطابق سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئندہ عمل ہے حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنائے۔

بلوچستان سے فورسز کے ہاتھوں لوگوں کی گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقلی کی خبریں اکثر میڈیا میں رپورٹ ہوتی ہے۔ بلوچ ہیومین رائٹس کونسل کے رپوٹ کے مطابق گذشتہ سال کی آخری مہینے میں بلوچستان سے 49 افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئیں۔۔

بی ایچ آر سی کے مطابق 49 افراد میں سے 21 بعد میں بازیاب ہوگئے جبکہ 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی۔