بلوچستان: جبری گمشدگی کے شکار 3 افراد بازیاب

250

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔

لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان اور کراچی سے جبری طور پر گمشدگی کا شکار ہونے والے 3 نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تنظیم کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 20 ستمبر 2018 کو مسلم آباد کوئٹہ سے لاپتہ شمس الدین بنگلزئی ولد قمرالدین، جون 2020 کو پنجگور سے لاپتہ رحیم ولد عزیز اور کراچی سے 2017 سے لاپتہ عمران سدھیر شامل ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد جن میں بلوچی زبان کے شاعر عبید عارف، امین بلوچ، امام اسحاق، عرفان امام بخش، واحد داد شاہ سکنہ سامی گلگ اور منظور حسین سکنہ میناز بلیدہ بازیاب ہوگئے تھیں، جن کی بازیابی کی تصدیق وی بی ایم پی نے کی تھی-

وی بی ایم پی کے مطابق سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی ایک خوش آئندہ عمل ہے حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں –