بلوچستان: ایک اور لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

732

رواں سال کے پہلے ہفتے میں بلوچستان سے دو نوجوانوں کی لاشی ملی ہے۔

بلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین کے قریب گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان چار دن پہلے گھر سے پکنک منانے کیلئے نکلا تھا اس کے بعد واپس گھر نہیں پہنچا، آج پہاڑی علاقے سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کیو آر ایف انچارج کریم نوتیزی کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت دالبندین کے رہائشی محمد انور کے نام سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ حکام نے نوجوان کے قتل کے محرکات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوپاتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں اس سال کے پہلے ہفتے میں ملنے والی یہ دوسری لاش ہے۔ 4 جنوری کو ضلع نوشکی سے کے نواحی علاقے  ڈاک قبول کے قریب ڈھڈر سے مقامی انتظامیہ کو ایک نوجوان کی لاش ملی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی عمر 27 سال کے قریب ہے جس پر 8 گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ تاہم اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔