گیشکور آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

219

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گیشکور آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر 30 نومبر کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گیشکور بازار میں قائم آرمی کی مین کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے پہلے آرمی کیمپ کے دو مورچوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اسکے بعد آرمی کیمپ پر کئی راکٹ داغے جو کیمپ کے اندر گرے، عین اسی وقت سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کر کے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔