کیچ: تربت شہر میں ایف سی چوکی پر حملہ

953
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تربت ایئرپورٹ چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس سے فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تربت ہی میں ڈی بلوچ پُل پر تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ گذشتہ رات ہونے والے حملے کہ ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے، گذشتہ روز دارالحکومت کوئٹہ اور تمپ میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ میں بروری کے علاقے عیسیٰ نگری میں فورسز کانوائے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کا بیان میں کہنا تھا کہ حملے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔