حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں پونزگ سُنٹ کے مقام پر پاکستانی آرمی کے نو تعمیر شدہ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
حملے کے دوران فورسز نے شرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، آدھے گھنٹے تک دونوں طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہیں۔
بیبگر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔