سی ٹی ڈی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم معمول کی کارروائی پر جارہی تھی کہ دارالحکومت کوئٹہ میں نواں کلی میں اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں٘ ایک شخص ہلاک اور مارے جانے والے شخص کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں کے قبضے سے چار کلاشنکوف بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے شخص اور اس کے ساتھی نے ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے اور مارے جانیوالا شخص سے متعلق تفتیش جارہی ہیں۔