کوئٹہ میں ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے جاری احتجاج کیمپ جاری بھی جاری رہا ۔
لاپتہ افراد کے لواحقین کی احتجاجی کو آج چار ہزار ایک سو اٹھاون دن مکمل ہوگئے ۔
احتجاجی میں کوئٹہ کے سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے اظہار یکجہتی کی۔
کیمپ کا دورہ کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فورسز کا آپریشن ، لوٹ مار ،گرفتار اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ ہیرونک ، گچک، مشکے، آواران، پروم گذشتہ کئی روز سے تواتر کے ساتھ مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
ماما قدیر نے کہا گوادر بھی پاکستانی شر سے محفوظ نہیں ہے اور بلوچستان اس وقت پاکستانی فورسز ، خفیہ ادارے اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کا شکار ہے۔