کوئٹہ میں ایف سی قافلے پر بم حملہ

561

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز فرنٹئر کور کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کانوائے پر دھماکہ بروری کے علاقے مسلم ٹاون عیسیٰ نگری ہوا، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹئر کور نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔