کریمہ بلوچ کی موت یہاں کے ایجنسیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا – اختر مینگل

425

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرابرہ سردار اختر جان مینگل نے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھٹو کی تیرویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کی دور میں سیاست شروع کرکے آمریت کے دور میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں اور جمہوریت کی بحالی کے لئے وہ جدوجہد کرتی ہوئی شہید کیے گئے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ یہاں لوگوں کے گھر اجاڑے گئے، زمینوں پر قبضہ کیا گیا ماؤں بہنوں کو بیوہ کیا گیا کیا یہ ہندوستان کی فوج نے کیا؟

انہوں نے مذید کہا کہ بلوچستان میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے ہمارے بستیوں اجاڑانے والے ہمسایہ ملک ایران سے آئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ اب بلوچستان کی طرح سندھ میں بڑھ گیا ہے یہاں کوئی ایک ایسا گوٹھ نہیں جہان سے ایک بندہ لاپتہ نہیں ہو۔

انہوں نے کہا ہمیں اتنا تنگ مت کرو کہ ہم گھر چھوڑ دیں اختر مینگل نے جلسہ عام میں گذشتہ ہفتہ کینیڈا میں مبنیہ طور پر قتل ہونے والی بی ایس او آزاد کے سابقہ چیئرپرسن بانک کریمہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا اسے اس ملک کی حفیہ اداروں نے اغواء کے بعد قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر مشرف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا ہم انکو باہر ممالک میں مار سکتے ہیں اور یہی ہوا۔ سرادر مینگل نے کہا کہ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ کریمہ نے خودکشی کی ہے۔۔ وہ بہادر بیٹی جو یہاں تمہارا مقابلہ کرتی تھی وہ خودکشی نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں کہا کہ ہم کبھی کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق کبھی فرشتہ بلکہ ان کا نیا نام شیطانی مخلوق ہے۔

انہوں نے گودار میں باڑ اور ماہیگروں کے بابت بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کو متوجہ کرتے ہوئے کہا یہ مسئلہ اب پی ڈی ایم کی اسٹیج سے اٹھانے چاہیے۔