ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن اور بلوچ نیشنل موومنٹ کی رہنماء کریمہ مہراب بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کریمہ بلوچ کل بروز اتوار سے غائب تھیں اور آج ان کی لاش ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کریمہ بلوچ کا بہیمانہ قتل بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کی ظالمانہ کارروائیوں کاحصہ ہے جس کا دائرہ اب بیرون ممالک تک پھیل گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کریمہ بلوچ کے اغواء اور قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔
الطاف حسین نے آخر میں کہا ہے کہ کریمہ بلوچ شہید کے اہل خانہ اور تمام بلوچ حریت پسندوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔