کریتی سینن نے کورونا کو شکست دیدی

563

بھارتی فلم ‘ہیرو پنتی’ سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی۔

کریتی سینن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ صحتیاب ہو گئی ہیں۔

کریتی سینن نے اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام تر لوگوں کا بھی شکریہ کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ انڈسٹری کے متعدد اداکار و اداکارائیں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں ورون دھون، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے اور دیگر شامل ہیں۔