بلوچستان کے ضلع پنجگور میں عیسیٰ کہن زنگی میں فٹ بال کلب کے نزدیک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی زد میں آنے سے دو گاڑیاں تباہ ہوگئی۔ زخمیوں میں چار افراد علی بخش ولد محمد یوسف، اسد ولد محمد بلال، جلال ولد کبیر احمد اور محمود ولد عبدالواجد کی شناخت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی اور ہلاک ہونیوالے افراد کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نوٹ یہ ابتدائی خبر ہے مزید تفصیلات جاری کی جارہی ہیں