پنجگور: فورسز کے ہاتھوں 7 افراد لاپتہ

354
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں  فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کا کئی دنوں سے آپریشن جاری ہے، آج فورسز نے کے مختلف مقامات سے سات افراد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے افراد میں مراد ولد بہرام، لال جان ولد انعام، جمعہ ولد صوالی، لقمان ولد ناظم، مراد بخش ولد خدا بخش براہیم، دارو ولد نصیر اور نادل ولد میرجان شامل ہیں۔

یاد رہے پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے فورسز آپریشن جاری ہے فورسز آپریشن آپریشن کے دوران لوگوں کو سفر کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ موبائل نیٹورکس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

گذشتہ دنوں ایک گھر پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوئے تھے بعد ازاں پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ افراد بلوچ مسلح آزادی پسند تھے تاہم بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق مذکورہ افراد غیر مسلح تھے اور عام آبادی پر شیلنگ کرکے انہیں قتل کیا گیا۔

علاوہ ازیں مزید تین افراد کی لاشیں بھی مذکورہ علاقے ملی جن کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔