پسنی اور نوشکی میں ٹریفک حادثات، 1 شخص ہلاک، 6 زخمی

174

بلوچستان کے علاقے پسنی اور ضلع نوشکی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پسنی جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے پاس شادی کور کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص محبوب ساکن تربت موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار تین دیگر افراد زخمی ہوگئے جن میں فیصل سکنہ کراچی، نوربخش سکنہ پسنی اور شبیر سکنہ پسنی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نعش اور زخمیوں کو اطلاع ملتے ہی ٹراما سنٹر پسنی پہنچا دیا گیا۔

دریں اثناء نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے تنیجے میں محمد یونس، محمد یوسف ولد محمد خان، مجیب ولد عیسیٰ خان جمالدینی سکنہ جورکین زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔