وندر : منشیات کے خلاف عوام کا احتجاج

211

ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقہ وندر میں منشیات کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی ، سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان کے شاہراہوں پر
چیک پوسٹیں شریف لوگوں کی پگڑیاں اتارنے کے لیے قائم کی گئی ہے، تاہم منشیات فروش ان چیک پوسٹوں پر آسانی سے گزر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ہاتھوں میں قلم کتاب کے بجائے منشیات تھمائی دی جارہی ہے، سفارشی پولیس آفیسرز نے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دی ہے، پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی اور رشوت خوری نے نوجوان نسل کو بربادی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔

یاد رہے رواں سال نوشکی میں منشیات کے خلاف موثر آواز بننے والے نوجوان سمیع مینگل کو مبینہ طور پر منشیات فروشوں نے قتل کردیا تھا، سمیع مینگل کے قتل کے بعد نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا۔

بعدازاں بلیدہ کے ایک چھوٹے سے علاقے الندور میں منشیات کے خلاف شروع ہونے والی نوجوانوں کی آگاہی مہم اب بلوچستان بھر میں ایک منظم تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے۔