بلوچستان کے ضلع قلات، نوشکی اور خاران کے پہاڑی سلسوں پر مشتمل علاقے میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا جس میں زمینی فوج کو فضائی مدد حاصل ہے۔ دوران آپریشن مسلح جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شورپارود اور دیگر علاقوں کی جانب سے پاکستانی فوج کی گاڑیوں پر مشتمل قافلوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جبکہ نوشکی اور خاران کے پہاڑی سلسلے محمدی اور سینکری سمیت دیگر مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
عسکری حکام نے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں ہے جبکہ فوجی آپریشن کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہونے سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔