سعودی عرب،اسرائیل سے تعلقات کےلئے آمادہ

239

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔