راول پنڈی میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

329

راول پنڈی کے علاقے گنج منڈی میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفتیشی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا فلٹریشن پلانٹ کے قریب کھڑے ٹھیلے کے پاس ہوا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔  سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون اور بچی بھی شامل ہے۔