دشت: فورسز قافلے پر حملہ

430
File Photo

 

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر دوسرا حملہ، مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت مِت سِنگ اور دریا چمّ کے درمیان پاکستانی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد پاکستانی فوج کے دو ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

حکام نے تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ چوتھا حملہ ہے،
کل رات ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ روڈ پر فورسز پر حملہ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز دارالحکومت کوئٹہ اور تمپ میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا