زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار میں چمروک کے مقام پہ ایک حمام پہ مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ۔
حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئیں جنھیں مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں شخص آپس میں بھائی ہے اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔
خضدار و آس پاس کے علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔