بی این ایم کا امریکہ و نیدر لینڈ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

319

بی این ایم رہنماء و بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کے کینیڈا میں مبینہ قتل کے خلاف بلوچستان سمیت اس وقت بیرون ممالک میں  بھی احتجاج جاری ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی آزادی پسند سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کریمہ بلوچ کے مبینہ قتل کے خلاف امریکہ اور نیدر لینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

بی این ایم اعلامیہ کے مطابق امریکہ و نیدر لینڈ  میں مظاہرے کینیڈین سفارت خانے کے سامنے 29 دسمبر کو ہونگے۔

خیال رہے کہ کریمہ بلوچ اسی ماہ کی بیس تاریخ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتہ ہوئے اور بعد میں اس کی لاش برآمد ہوئی تھی،  جس کے بعد بلوچستان بھر میں اس مبینہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جو کہ تاحال جاری ہیں۔