بولان: غربوگ میں فورسز نے جنگل کو آگ لگادی

320
دو ماہ قبل دشت میں بھی جنگلات میں آگ کا الزام فورسز پر لگایا گیا۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن فورسز نے جنگلات کو آگ لگا دی ہے۔

پاکستانی فورسز کیجانب سے چوتھے روز آپریشن کی جارہی ہے۔ شاہرگ اور گردنواح سمیت آج مچھ اور بزگر کے علاقوں میں بھی آپریشن کی جارہی ہے۔ فورسز کے پیدل دستوں کو ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی کمک حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے غربوگ سجاول کے وسیع جنگلات کو نذر آتش کردیا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مذکورہ علاقے محاصرے میں ہونے کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے دو مہینے قبل ضلع کیچ کےعلاقے دشت کے جنگلات میں رات کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی تھی، آتش زدگی کے باعث ہزاروں  قیمتی اور پھل دار درخت جل کر راکھ ہوگئے، پرندے بھی جل کر مرے ہیں۔

مذکورہ واقعے کا الزام سیاسی اور سماجی حلقوں نے پاکستانی فورسز پر عائد کیا تھا۔