بنوں میں فائرنگ، انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک

270
فائل فوٹو

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےانسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے پولیس اہلکار آخر زمان زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔