بلوچستان کو ایک مضبوط قومی سیاسی جماعت ہی مسائل سے نکال سکتا ہے- نیشنل پارٹی

119
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید چوک، کلی غلام محمد کیچی بیگ یونٹ اور دہوار کالونی کرانی روڈ یونٹ کا تنظیم سازی مکمل ہوا۔ ٹکری سبزل خان یونٹ سیکریٹری، محمد شریف ڈپٹی یونٹ سیکریٹری کیچی بیگ جب کہ حارث دہوار یونٹ سیکریٹری، غلام نبی دہوار ڈپٹی یونٹ سیکریٹری دہوار کالونی منتخب ہوا۔

یونٹ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیرجان بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ، ضلع جنرل سیکرٹری ریاض زہری، ملک منظور شاہوانی، عارف دہوار، نصراللہ شاہوانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالعزیز کرد، یوسف عزیز مگسی، ملک عبدالرحیم خواجہ خیل دہوار، میر غوث بخش بزنجو، ملک فیض محمد یوسفزئی دہوار، ملک سعید دہوار و ان کے ساتھیوں کی سیاسی و قومی جدوجہد کی وجہ سے آج ہم بلوچستان کے والی وارث ہیں، ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کررہی موجودہ بلوچستان کے بااختیار وارث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا بلوچستان کو اس وقت تعلیم اور ایک مضبوط قومی سیاسی جماعت ہی مسائل سے نکال سکتا ہے ہمیں نیشنل پارٹی کو ایک مضبوط سیاسی جماعت بنانا ہے۔ بلوچستان ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ آج ہم جس بلوچستان کی بات کرتے ہے یہ مرہون منت ہے ہمارے اکابرین کے جدوجہد کا جنہوں نے اپنے زندگیوں کے بیس بیس سال جیلوں اور سختیوں میں گزارے، نیپ کے حکومت کے وقت یہاں ایک یونیورسٹی اور ایک میڈیکل کالج موجود تھا جسے نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ڈاکٹر مالک بلوچ نے 6 نئے یونورسٹی اور 4 نئے میڈیکل کالج تحفے میں دئیے جس سے آج ہزاروں طالبعلم اپنے تعلیم کا پیاس بجھا رہے ہیں یہی فرق ہے ایک قومی سیاسی جماعت کے سوچ اور فکر کا،  اسی سوچ اور فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے نیشنل پارٹی نے پورے کوئٹہ میں تنظیم سازی جاری رکھی ہوئی ہے جو رواں ماہ تک جاری رہے گا۔