بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی

64

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا رحجان سامنے آیا ہے ۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان بھرمیں 425 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں صوبے کے 4اضلاع سے 53 نئے کیسز سامنے آگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثر ہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 268 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 81 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد بلوچستان میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار547 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 169 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ طالب علموں اور اساتذہ کی تعداد 1027 ہوگئی ہے۔