ایف سی پر حملے کی ذمہ داری یوبی اے نے قبول کرلی

340

حملے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئیں ۔ مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقہ سورین کھور پہ فرنٹئیر کور کے گشتی دستہ پہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فورس کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض دشمن ریاست کے ہر استحصالی منصوبہ کو بلوچ قوم کے حمایت اور مدد سے ناکامی سے دوچار کرینگے ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔