تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مصنف نے خودکشی کر لی

216

بھارت کے معروف کامیڈی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے شریک مصنف ابھیشیک مکوانا نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامے کے شریک مصنف ابھیشیک مکوانا مالی مسائل کا شکار تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق ابھیشیک مکوانا نے مرنے سے قبل ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ مالی مسائل ان کی خودکشی کی وجہ ہیں۔

دوسری جانب ابھیشیک مکوانا کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ سائبر کرائم کا شکار تھے اور انہیں بلیک میل بھی کیا جا رہا تھا۔

کامیڈی ڈرامے کے مصنف نے خود کو اپنے گھر میں ہی پھندہ لگا کر جان لی جب کہ ممبئی پولیس نے ان کے گھر والوں کے بیانات لے لیے ہیں اور اب وہ اس معاملے پر تفتیش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ بھارت کے مقبول ترین سٹکام میں سے ایک ہے جسے است کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔