کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کا مبینہ رکن گرفتار

439

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے قمبرانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وہ گولہ بارود بھی ملا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی روشنی میں قمبرانی روڈ پر ایک جگہ چھاپہ مار کر کالعدم تںطیم سے وابستہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بلوچستان میں کاروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ملزم کا نام کیا ہے اور وہ کون سے کالعدم تنظیم سے وابستہ ہے۔