کوئٹہ: سردی سے قبل ہی گیس پریشر کم، شہریوں کیلئے مشکلات

316

کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی پڑنے سے پہلے ہی شہریوں کی جانب سے سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہوں یا وسطی علاقے، ان دنوں شہریوں کی زبان پر سوئی گیس پریشر میں کمی کی شکایات عام ہیں۔

کوئٹہ میں ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس کی جاتی ہے، ایسے میں سوئی گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سوئی گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے اس برس موسم سرما میں سوئی گیس کی مکمل فراہمی میں مشکل ہوسکتی ہے۔