پنجگور: گچک سے باپ اور بیٹا پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

651

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک کرک ڈھل سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گرفتار کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں  ہارون ولد راحمین اور مدد ولد ہارون شامل ہیں ۔

لاپتہ ہونے والے افراد آپس میں باپ اور بیٹے ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔

بلوچستان میں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے جبری گمشدگیوں میں پاکستان آرمی اور اس خفیہ اداروں کو ملوث قرار دیتے ہیں ۔