بلوچستان کے ضلع پشین میں موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پشین میں صدر تھانے کی حدود میں واقع بند خوشدل خان روڈ پر کھڑی ایک مشکوک موٹرسائیکل میں نصب بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
بم ڈسپوزل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا اور اسے ناکارہ بنادیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد 7 کلو گرام سے زائد تھا اور اس میں ٹائم ڈیوائس فٹ کی گئی تھی، ناکارہ دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔