فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا، آخری اطلاعات تک جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے تیری اور گردونواح کو محاصرے میں لیکر آج صبح پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا۔
مذکورہ علاقے کی آمد و رفت کے راستوں کی ناکہ بندی کی جاچکی ہے۔
حکام نے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہے جبکہ تاحال کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔