آج بروز ہفتہ ماہیگروں کے عالمی دن کی مناسبت سے گوادر ماہی گیر اتحاد کے زیر اہتمام ڈهوریہ کے مقام پر خدا بخش ملک کی یاد میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سمینار سے گوادر مید اتحاد کے رہنماء واجو خدا داد، گوادر فشر فوک فورم کے صدر اقبال واڈو، عبدالغفار لشکری، جی ڈی اے کے آفیسر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ، گوادر پریس کلب کے سلیمان ہاشم اور ماہی گیر و سیاسی رہنماء حسن ندیم نے شرکاء سے خطاب کیا۔
انہوں نے اس دن کی مناسبت سے مرحوم ناخدا خدا بخش عرف هدی ملگ کو خراج عقیدت پیش کی۔
سمینار میں کچھ قرار دادیں گوادر کے ایم پی اے بلوچستان اسمبلی میں ماہی گیروں کو لیبر ڈکلیر کرانے کے لئے بل کو پیش کرکے منظور کرائیں جبکہ ڈیپ سی میں ٹرالرنگ کا مکمل خاتمہ ممکن بنائی جائے۔ اور دیمی زر میں جو آکشن حال بنایا جائے گا اس کو مرحوم ناخدا خدابخش ملگ کے نام پر رکها جائے۔
علاوہ ازیں گوادر میں ہر سال 21 نومبر ماہی گیروں کا عالمی دن سرکاری سطح پر منائے جانے کی قرارداد منظور کیے گئے۔