بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔
شاہرگ میں ٹاکری کے مقام پر مسلح افراد نے فورسز کے پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں حملہ کیا، حملے میں جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ فورسز کی مزید نفری نے علاقے میں پہنچ کر ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔