سبی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

210
File Photo

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ حملہ سبی کے علاقے کرمووڈھ میں شام کے وقت کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کا امکان ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملہ آور بعدازاں فرار ہوگئے جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے آج یہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر ہونے والا دوسرا حملہ ہے اس سے قبل زامران میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔