ثناء بلوچ کو اسی سال مئی کی گیارہ تاریخ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والا طالب علم ثناء بلوچ منظر عام پر آگیا ہے اور اس وقت اس پہ مختلف مقامات پولیس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم ثناء بلوچ کے لواحقین نے چار ستمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کہا تھا کہ پاکستانی فوج کے کرنل عمر فاروق نے تصدیق کی کہ ثناء بلوچ ان کی تحویل میں ہے جن کو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا لیکن چار مہینے گزرنے کے باوجود ثناء بلوچ رہا نہیں ہوئے۔
تاہم اب لاپتہ ہونے کے بعد مختلف مقامات میں ملوث کرکے اسے منظر عام پر لایا گیا ۔