تربت: شاہینہ شاہین کا مبینہ قاتل گرفتار

554

بلوچ آرٹسٹ اورصحافی شاہینہ شاہین کے قتل میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزم صمید سعید کو کمرہ عدالت میں گرفتار کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

مقتولہ کے وکیل کے نقطہ اعتراض پر ملزم کی قبل ازگرفتاری ضمانت مسترد ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بلوچ صحافی اور آرٹسٹ شاہینہ شاہین کو 5 ستمبر 2020 کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ جبکہ لواحقین کی مدعیت میں ان کے شوہر محراب گچکی اور اس کے ساتھی صمید سعید کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں نامزد دوسرا مبینہ ملزم تاحال فرار اور اشتہاری ہے۔