بولان میں قابض فورسز اور ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

380

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بذریعہ ای میل بولان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ میں جمعہ شار کے قریب گذشتہ شب قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے اس دوران فوجی چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء سرمچاروں کے دوسرے دستے نے بلوچستان سے پنجاب جانیوالے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا جبکہ آج صبح ریلوے ٹریک کا مشاہدہ کرنے والے اہلکاروں کو بھی بی ایل اے کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔