بلوچی زبان کے نامور فنکار سبزل سامگی انتقال کرگئے

883

بلوچی زبان کے نامور فنکار سبزل سامگی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سبزل سامگی نے کم عمری میں بلوچی زبان کے گیت گائے اور تادم مرگ پچاس سالوں سے وہ اس میدان میں بلوچی زبان کی ترقی ترویج کے لیے جڑے ہوئے تھے۔

سبزل سامگی کے انتقال پر ان کے مداح غمزدہ ہیں اور اس وقت سوشل میڈیا میں ہزاروں کی تعداد لوگ ان کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کررہے ہیں۔

سبزل سامگی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں پیدا ہوئے اور وہی زندگی گزاری۔