بلوچستان : شاہرگ میں دکان پر دستی بم سے حملہ

254

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے بازار میں واقع ایک بیکری کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ۔

دستی بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے مقامی انتظامیہ نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تاہم زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔

خیال مذکورہ و آس پاس کے علاقوں میں اکثر اوقات مسلح افراد پاکستانی فورسز اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بناتے ہیں جن کی ذمہ داری اکثر و بیشتر بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے تاہم آج شاہرگ بازار میں بیکری کی دکان پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔