امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوحہ میں طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتوں میں امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر تبادلہ خیال کیا۔
قطر میں موجود مائیک پومپیو نے طالبان و افغان حکومت دونوں وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، طالبان وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔
دونوں وفود سے ملاقات میں مائیک پومپیو نے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات، افغان امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر بات چیت کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور قطری ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔