کوئٹہ میں بم دھماکہ، 7 افراد زخمی

425

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سمنگلی روڈ پر زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ مزدوروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔