کاہان چھاونی کے قریب بم دھماکہ

254
file photo

بلوچستان کے علاقے کاہان میں پاکستانی فورسز کے چھاونی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے چھاونی کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جو زور دار دھماکے پھٹ گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں حکومتی حمایت یافتہ شخص کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات آنا باقی ہے۔

علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں جو ماضی میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔