چاغی: مائنز اونر کے گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

163

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مائنز اونر کے گاڑی پر فائرنگ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق چاغی دوگنان کے ایریا میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مائنز اونر کے گاڑی پر فائرنگ کی، مائنز اونر اور اس کے تین ساتھیوں سے نقدی اور موبائل چین کر لے گئے۔

اس دوران مزاحمت پر ملزمان کی تشدد سے مائنز اونر نزیر احمد عمرانی سکنہ کپوتو قلات زخمی ہوئے جن کو بیوشی کے حالت میں آر ایچ سی چاغی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

واقعے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کاروائی کررہی ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔