پنجگور: گچک میں فوجی آپریشن کا آغاز، 3 افراد لاپتہ

654
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گچک اور گردنواح میں ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ جہاں تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحصیل گچک سے لیکر جوری اور کنڈگ کے مقامات فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔ آپریش میں پاکستانی فورسز کی بہت بڑی تعدار حصہ لے رہی ہے جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

خیال رہے گچک اور گردنواح میں اگست کے مہینے اور اس کے بعد بھی فوجی آپریشن کی گئی جہاں پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ گیا۔ مذکورہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جن میں کچھ کو بعدازاں رہا کردیا گیا جبکہ کچھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

آج ہونے والے آپریشن میں تین چرواہوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں اللہ داد اور شاہ مراد شامل ہے جبکہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔