پنجگور میں منشیات کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

321

آج تربت میں فورسز کی جانب سے منشیات فروشوں کی سرپرستی میں منشیات کے خلاف ریلی کے مقصد سے عوام بخوبی واقف ہیں – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بہ روز جمہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں مشہور منشیات فروش باسط عرف باسو کے منشیات کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی قابض فورسز ایک جانب منشیات فروشوں کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈز چلا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب منشیات کے خلاف فورسز کی جانب سے تربت میں ریلی کا انعقاد اپنے جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش ہے لہذا عوام ریاستی نام نہاد ریلیوں سے دور رہیں کیونکہ قابض فورسز ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے اگر منشیات فروش اپنے اس گھناونے عمل میں باز نہ رہے تو ان کے خلاف ہمارے اقدامات مزید سخت ہونگے۔

ہماری اس طرح کی کاروایاں ایک آزاد وطن اور آزاد سماج کے قیام تک جاری رہینگے۔