پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد

1277
مقتول عبدالروف بلوچستان میں مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈز سربراہی کرنیوالے شفیق مینگل کے ہمراہ - فائل فوٹو، سوشل میڈیا

دونوں افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لاشیں تسپ کے پہاڑی علاقے میں بگدر کور سے ملی ہیں، مذکورہ افراد میں سے ایک کی شناخت عبدالروف ولد قادر بخش سکنہ پنچی تسپ سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ضلعی حکام نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالروف منشیات اسمگلر کے طور پر جانے جاتے تھے جبکہ وہ پندرہ روز سے لاپتہ تھے، قتل کے وجوہات مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی آپس کی چپقلش بتائی جاتی ہے۔